برف پوش پہاڑوں میں بچوں کو ویکسین دینے والے پولیو ورکرز کی وزیر اعظم سے ملاقات

پبلک نیوز: سوات کے برف پوش پہاڑوں میں بچوں کوویکسین دینے والے پولیو ورکرز کی وزیر اعظم سے ملاقات، وزیر اعظم نے شدید سردی میں بچوں تک رسائی حاصل کرنے پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے برف پوش پہاڑوں میں بچوں کوویکسین دینے والے پولیو ورکرز نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے شدید سردی میں بچوں تک رسائی حاصل کرنے پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی اور فوکل پرسن بابر بن عطا بھی ملاقات میں شریک تھے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم کا ملاقات کا مقصد پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں