پولینڈ کے شہر گدانسک کے میئر پر چاقو بردار شخص کا حملہ

گدانسک (پبلک نیوز) پولینڈ کے شہر گدانسک کے میئر پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے تفتیش شروع کردی۔

 

پولینڈ کے شہر گدانسک میں چیریٹی پروگرام کے دوران چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر چڑھ کر پولش مئیر پاؤیل ایداموکس پر پے در پے وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

 

پولیس نے فوری کارروائی کر کے 27 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے کر مئیر کو اسپتال منتقل کیا۔ جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاؤیل ایداموکس پولینڈ میں مشہور اور ذمہ دار میئر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔  وہ پچھلے 20 سال سے شہر گدانسک کے میئر ہیں۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں