اسلام آباد میں پولن کا مرض تشویش ناک حد تک بڑھنے لگا

اسلام آباد (فوزیہ چودھری) بڑھتی پولن متاثرہ مریضوں کی مشکلات بڑھانے لگی اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ پولن سے متاثرہ ہزاروں مریضوں آنے لگے اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں پولن کے مریضوں کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بڑھتی پولن باعث تشویش ہونے لگی روزانہ کی بیناد پر سینکڑوں مریض سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے۔ پمز اور پولی کلینک ہسپتال میں پولن کی ادویات۔بیڈز۔مصنوعی سانس لینے والی میشنوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

پولِی کلینک کی اولڈ ایمرجنسی کو پولن کے مریضوں کے لیے مختص کر دیا گیامریضوں کو مفت علاج اور ادویات کی ترسیل جاری ہےپولن الرجی کے آگاہی بینرز بھی ہسپتالوں میں آویز کر دیے گیےڈاکٹرز اور پرامیڈیکل کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق پولن کا شدید ایٹک مریض کے دم گھنٹے کا باعث بھی بن سکتا ہےپولن سے متاثرہ مریضوں ماسک کا استعمال کریں اور صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلیں اوربچوں اور بوڑھوں کو انتہائی احیتاط برتنے کی ضرورت ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں