خیبرپختونخوا: ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل شروع

پشاور (پبلک نیوز) 8ویں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے خیبرپختونخوا میں پولنگ شروع ہو گئی، پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ مجموعی طور پر خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 255 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
 
 
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 255 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے، جن میں 421 مشترکہ، مردوں کے 447 اور خواتین کے 387 پولنگ سٹیشنز شامل ہیں۔ 31 پولنگ سٹیشنزحساس ترین، 47 حساس قرار دیئے گئے۔
 
 
ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے کے پی کے حکومت نے حفاظتی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں، 2 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشنز پر تعینات ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل ہو گا۔ انتخابات ضلع و تحصیل، ویلج و نیبرہوڈ کونسلز میں خالی نشستوں پر ہو رہے ہیں اور جن میں 15 لاکھ 32 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
 
 
دوسری جانب صوبہ سندھ میں 141 میں سے 65 نشستوں پرضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں اور جن کے لئے 389 پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 73 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں اور 3 پر کسی نے کاغذات جمع ہی نہیں کرائے ہیں۔
 
 
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں مردوں کے لئے 57، خواتین کے لئے55 اور جبکہ 277 پولنگ سٹیشنز مشترکہ ہیں، مجموعی طور پر انتخابات میں 5لاکھ 40 ہزار 960 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں