حلقہ پی ایس 94 لانڈھی کراچی کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع

کراچی(پبلک نیوز) پی ایس94 لانڈھی کراچی کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ، پی ٹی آئی کے اشرف جبار، پیپلزپارٹی کے جاوید شیخ اور ایم کیو ایم کے ہاشم رضا سمیت 13امیدوار مدمقابل۔ پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

 

پی ایس 94 لانڈھی کراچی کے ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا، پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ یہ نشست ایم کیو ایم کے منتخب امیدوار محمد وجاہت کے انتقال کی وجہ سے خالی ہو گئی تھی۔ ضمنی انتخاب کیلئے 149 پولنگ اسٹیشنز اور 596 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ حلقہ میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 449 ہے۔

 


مجموعی ووٹرز کی تعداد میں سے 1 لاکھ 36 ہزار 808 ووٹرز مرد اور 1 لاکھ 9 ہزار 641 خواتین ووٹرز کی ہیں۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 کی اس نشست پر ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، مہاجر قومی موومنٹ، پی ایس پی، پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے سمیت 16 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں پی ٹی آئی کی جانب سے سید ہاشم رضا ایم کیو ایم اور محمد اشرف جبار، محمد عرفان پی ایس پی اور قومی موومنٹ کی جانب سے عامر اختر مہاجر امیدوار ہیں۔ سکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز تعینات کر دی گئی ہے۔

 

یاد رہے کہ عام انتخابات سال 2018ء میں ایم کیو ایم کے محمد وجاہت مرحوم نے 32 ہزار 729 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی تھی۔ ان کے مقابلے پر ٹی ایل پی کے امیدوار محمد شعیب الرحمن کو 14 ہزار 30 اور پی ٹی آئی کے فرید اللہ کو 13 ہزار 640 ووٹ ملے۔ پی ایس پی کے امیدوار محمد عرفان کو 4 ہزار 187 اور پیپلز پارٹی کی امیدوار گل رعنا کو 2 ہزار 458 ووٹ ملے تھے۔ مہاجر قومی موومنٹ کے عارف اعظم 10 ہزار 828 اور ایم ایم اے کے محمد اسلم پرویز عباسی نے 7 ہزار 614 ووٹ حاصل کیے تھے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں