پنجاب اسمبلی کے حلقہ 218 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل شروع

ملتان (پبلک نیوز) ملتان کے صوبائی حلقہ 218 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری، پی ٹی آئی کے واصف مظہر اور پیپلز پارٹی کے ارشد میں کانٹے کا مقابلہ متوقع، ووٹنگ شام 5بجے تک ہو گی، نشست تحریک انصاف کے مظہرعباس کی وفات پرخالی ہوئی۔

 

پنجاب اسمبلی کے حلقہ 218 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا، پی ٹی آئی کے واصف مظہر اور پیپلز پارٹی کے ارشد میں کانٹے کا مقابلہ متوقع، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوا، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا، نشست تحریک انصاف کے مظہرعباس کی وفات پرخالی ہوئی تھی۔


الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب میں 2 لاکھ 3 ہزار 189 ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار ہے اور خواتین ووٹرز 91 ہزار 227 ہیں۔ ضمنی انتخاب کیلئے 138 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ 6 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پی ٹی آئی کے واصف مظہر، پی پی اور ن لیگ کے مشترکہ امیدوار ارشد راں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں