بھارتی لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 97نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری

نئی دہلی (پبلک نیوز) بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، 13 ریاستوں کی 97 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔۔ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہو گا۔

 

بھارت میں 70ویں لوک سبھا انتخابات2019ء کے دوسرے مرحلے میں پولنگ، دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 97 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ عام عوام سمیت اداکار اور سیاستدان بھی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، اس سے قبل پہلے مرحلے میں 543 میں سے 91 نشستوں پر ووٹنگ 11 اپریل کو ہوئی تھی۔

 

ادھر ووٹ خریدنے کیلئے ایک امیدوار سے 16 لاکھ ڈالر رقم برآمد ہونے پر جنوبی علاقے میں ووٹنگ کینسل کر دی گئی۔ تامل ناڈو کے ولور علاقے میں ووٹ نہیں ڈالیں جائیں گے۔ بھارت کے عام انتخابات میں 90 کروڑ افراد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہو گا۔

 

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں