پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر انتخاب کے لئے پولنگ کا آغاز

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر مقابلہ آج ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف کے ولید اقبال کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے سعود مجید سے جبکہ خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کی سیمی ایزدی کا مقابلہ ن لیگ کی سائرہ افضل تارڑ سے ہے۔ پولنگ شام 4بجے تک جاری رہے گا۔

 

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر نون اور جنون آمنے سامنے، پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا، نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ انتخاب کے دوران پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں 369 اراکین حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پی ٹی آئی کی 180، ق لیگ کی 10، پی پی پی 7، ن لیگ کی 167، 4آزاد، ایک راہ حق پارٹی کی نشست ہے۔

متعلقہ خبر:پنجاب میں سینیٹ کی دو نشستوں پر انتخاب کیلئے جوڑ توڑ جاری

تحریک انصاف کو ق لیگ کے 10 ارکان کی حمایت حاصل ہونے پر حکمران اتحاد کے ووٹوں کی تعداد 190 بن جاتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کو پیپلزپارٹی کے 7 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ پیپلز پارٹی کے ووٹ ملا کر (ن) لیگ کے ووٹوں کی تعداد 174 ہو جاتی ہے۔

 

مسلم لیگ (ن) کے سعود مجید کا تحریک انصاف کے ولید اقبال سے مقابلہ ہوگا جبکہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی اور ن لیگ کی سائرہ افضل کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) کے ہارون اختر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا اس لیے وہ ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں