امریکا، چین اور کینیڈا میں ٹھن گئی

پبلک نیوز: امریکا، چین اور کینیڈا میں شہریوں کی گرفتاری پر ٹھن گئی۔ چینی ٹیلی کام کمپنی کی اعلی خاتون افسر کی گرفتاری پر چین نے بھی 2 کینیڈین شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ امریکا نے کینیڈین شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا، چین اور کینیڈا کے تعلقات میں شدید تناؤ جاری ہے۔ کینیڈا میں چینی کمپنی کی اعلی خاتون آفیسر کی گرفتاری کے بعد چین نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے 2 کینیڈین شہریوں کو ملکی سلامتی کو خطرہ پہنچانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ کینیڈین شہریوں کی گرفتاری پر امریکی وزیر خارجہ نے کینیڈین ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا اوران کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

اس سے پہلے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان کےشہریوں کی چین میں حراست سے چین اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تنازعے میں شدت پیدا ہو سکتی ہے۔ چینی کاروائی کسی صورت ناقابل قبول ہے۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں