پومپیو کے دورہ پاکستان پر امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کر دیا

پبلک نیوز: امریکی محکمہ خارجہ نے بھی مائیک پومپیو کی ملاقات پر بیان جاری کر دیا۔ امریکی وفد نے وزیراعظم عمران خان کو حکومت سنبھالنے پر مبارک باد دی اور پاکستان میں جمہوری اداروں کے استحکام پر خوشی کا اظہار کیا۔

سیکریٹری پومپیو نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، مشترکہ مفادات، اور تجارتی مراسم بہتر بنانے پر بات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں علاقائی امن اور استحکام پر بات ہوئی۔ سیکریٹری خارجہ نے عوامی سطح پر تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

جنرل باجوہ سے ملاقات میں مائیک پومپیو نے انتخابات اور سویلین اقتدار کی منتقلی کے عمل کو سراہا اور مضبوط جمہوری اداروں کی اہمیت پر بات کی۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔

تمام ملاقاتوں میں سیکریٹری خارجہ نے علاقائی امن میں پاکستان کے کلیدی کردار پر زور دیا۔ کیونکہ پاکستان کو افغانستان میں پائیدار امن کے لئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ دہشت گرد علاقائی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں