جھنگ: 5 بچے پراسرار بیماری میں مبتلا، اہل خانہ حکومتی امداد کے منتظر

جھنگ (شفقت سیال) چک نمبر 450 کے رہائشی محمد یعقوب کے 5 بچے پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے پر غریب والدین علاج معالجے کے لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ محنت کش والد بچوں کے علاج کے لئے اپنی ساری جمع پونجی خرچ کرچکا۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے چک نمبر 450 موچیوالہ آبادی کلیاں میں محنت کش کے 5 بچے پراسراربیماری میں مبتلا ہونے پر متاثرہ خاندان کسی مسیحا کی تلاش میں ہے۔ محمدیعقوب کے 5 بچوں کے پیدائش کے ایک سال بعد ہاتھ پاؤں مڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تمام جمع پونجی خرچ کر چکے لیکن ان کے بچے ٹھیک نہیں ہو رہے۔ علاقہ مکینوں نے دادرسی کرتے ہوئے کہا کہ محمد یعقوب غریب شخص ہے۔ بڑی مشکل سے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے۔ حکومت متاثرہ بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھائے۔

متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب، سیکریٹری ہیلتھ اور مخیرحضرات سے علاج میں تعاون کے لیے مدد کی اپیل کی۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں