پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور (پبلک نیوز) ایشیاء کپ میں کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع۔ قرار داد مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروائی گئی۔ قرار داد مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرار داد کا متن تھا کہ ایشیاء کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ روایتی حریف بھارت سے مسلسل دوسری شکست سے پوری قوم کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔ اس وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ کرکٹ ٹیم پر پاکستان سالانہ کرڑوں روپے خرچ کرتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود قومی ٹیم کوئی خاطر خواہ کامیابیاں حاصل نہیں کرتی۔

وزیر اعظم خود ایک کرکٹر ہیں ان کو نوٹس لینا چاہیے

ن لیگ کے ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والی حنا پرویز بٹ کی قرار داد میں بتایا گیا کہ چھوٹی اور ناتجربہ کار ٹیموں سے آسانی سے میچ جیت لیے جاتے ہیں لیکن بڑی ٹیموں سے مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔ لہٰذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس عبرت ناک شکست کا نوٹس لیا جائے۔

یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ بھارت سے مسلسل دوسری شکست پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، جو اس معاملہ کی ایک ماہ کے دوران انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔ انکوائری میں جو لوگ ذمہ دار قرار دیئے جائیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ وزیر اعظم خود ایک کرکٹر ہیں ان کو نوٹس لینا چاہیے۔

حارث افضل  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں