سرکاری اسپتالوں میں ناقص سیکورٹی، لڑائی جھگڑوں کے واقعات معمول

لاہور (پبلک نیوز) سرکاری اسپتالوں میں ناقص سیکورٹی کے انتظامات کے باعث لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بننے لگے۔ کبھی ڈاکٹرز اور مریض کے درمیان ہاتھاپائی تو کبھی مریض وار اسپتال انتظامیہ آپس میں گتھم گتھا ہوجاتے ہیں۔

سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور مریضوں کے درمیان ٹھن نہ سکی۔ اسپتالوں میں آئے روز لڑائی وجھگڑے  کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ رات میو ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کی جانب سے ڈاکٹر پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔

نارتھ میڈیکل وارڈ میں زیر علاج مریض کے لواحقین نے ڈاکٹر پر تشدد کیا۔ ینگ ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا گیا لیکن ہسپتال انتظامیہ کے کہنے پر متعلقہ افراد کو پولیس نے چھوڑ دیا۔

ینگ ڈاکٹر کی جانب سے ڈاکڑز کو سیکورٹی فراہم کرنے اور مریض کے اہلخانہ کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا  گیا ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں