راہباؤں سے ریپ میں مذہبی پیشوا اور پادری ملوث ہیں، پوپ فرانسس کا انکشاف

پبلک نیوز: کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ متحدہ عرب امارات کےدورےسےواپسی کےبعد کہاکہ راہباؤں کے ساتھ ریپ میں کئی مذہبی پیشوا اور پادری ملوث ہیں۔ پوپ کےمطابق چرچ نےاس معاملےپرمتعدد پادریوں کومعطل کردیاہے

کیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشواپوپ فرانسس نےراہباؤں کےساتھ ریپ پراعتراف کرکےنیاتنازع جنم دےدیا۔ متحدہ عرب امارات کےدورےسےواپسی پرپوپ فرانسس نےکہا کہ راہباؤں کے ریپ میں کچھ پادری اور مذہبی پیشواملوث ہیں۔

پوپ فرانسس نےیہ بیان اس وقت دیاجب ویٹی کن میں خواتین سے متعلق ایک جریدے نے انکشاف کیاکہ مذہبی پیشوا متاثرہ راہباؤں سے اسقاط حمل کا مطالبہ کرتے ہیں یا پھر پیدا ہونے والے بچوں کو قبول کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔

پوپ نے کہا کہ چرچ نے اس معاملے پر متعدد پادریوں کو معطل کر چکی ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں