فٹبال یورپئن چیمپئن شپ: پرتگال کی سربیا کو 2-4 سے شکست

 

پبلک نیوز: فٹبال یورپئن چیمپئن شپ میں رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے سربیا کو مات دے دی ہے۔ انگلینڈ نے آسان حریف بلغاریہ کو 0-4 سے پچھاڑ دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق یورپئین فٹبال چیمپئن شپ کوالیفائنگ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے سربیا کو 2 کے مقابلے 4 گول سے شکست دے دی۔ پرتگال کو بیالیسویں منٹ میں پہلی کامیابی ملی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مزید 5 گول اسکور کیے گئے۔ کرسٹیانو رونالڈو کے گول سمیت پرتگال کو 3 جبکہ سربیا کو 2 گول کرنے کا موقع ملا۔

 

 

 

دوسرے مقابلے میں انگلینڈ نے بلغارین ٹیم کو باآسانی شکست دی۔ انگلش کپتان ہیری کین نے 2 پنیلٹیز کی بدولت میچ میں ہیٹرک بنائی۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں