پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان، ذرائع

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت کی جانب سے عوام کو ملے گا عید پر مہنگائی کا ایک اور تحفہ، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

 

حکومت کی جانب سے عوام کو عید پر مہنگائی کا ایک اور تحفہ ملے گا۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

 

ہائیسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے اضافہ متوقع ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اضافے، مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں