پی ٹی آئی کی دو خواتین رہنماؤں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی 2 خواتین رہنماؤں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کنول شوزب اور ملائکہ بخاری کو نااہلی کی دوسری درخواست پر بھی جواب طلب کر لیا۔

 

مسلم لیگ ن کی رہنماء طاہرہ بخاری اور شائستہ پرویز کی درخواستوں پر جسٹس عامر فاروق نے کیس کی  سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بھی ایک درخوست پر ملائکہ بخاری اور کنول شوزب سے جواب طلب کیا تھا۔

 

مسلم لیگ ن کی رہنماوں کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملائکہ بخاری نے دہری شہریت اور کنول شوزب نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں۔ دونوں خواتین صادق و امین نہیں رہیں، نااہل قرار دیا جائے۔

 

کنول شوزب اور ملائکہ بخاری سے نااہلی کی دوسری درخواست پر بھی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت تیرہ مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں