پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(راجہ عثمان) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ماہ رمضان میں عوام پر مہنگائی بم گرنے کا امکان۔ پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے اسی پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

 

مہنگائی کے چکی میں عوام پہلے ہی پس رہی ہے، اب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے اسی پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

 

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دس روپے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں چھ روپے پچاس پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ساڑھے سات روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ سمری انتیس اپریل کو بھیجی جائے گی۔ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں