4سالہ بچی کے قتل کا معاملہ، سوتیلے بھائی نے زیادتی کے بعد گلا  دبا کر قتل کیا

لاہور (پبلک نیوز) بادامی باغ میں چار سالہ بچی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ سوتیلے بھائی نے زیادتی کے بعد گلا  دبا کر قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقہ بادامی باغ میں قتل ہونے والی چار سالہ معصوم بچی کے معاملہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق چارسالہ بچی کو ذیادتی کے بعد گلا  دبا کر قتل کیاگیا۔ سوتیلے بھائی نے زیادتی کے بعد گلا  دبا کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے نے قتل کے بعد ڈاکٹر سے غلط انجکشن لگنے کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے چند روز قبل غلط انجکشن لگنے کی درخواست پر ڈاکٹر کو گرفتار کیا تھا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد قتل کی اصل کہانی سامنےآئی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں