انسانی پیر جیسے آلو کا وزن 7کلو سے زیادہ!

سانتا سینترینا (پبلک نیوز) سبزیاں اور پھل اکثر غیرمعمولی شکل اختیار کرلیتی ہیں لیکن برازیل کے نوحی علاقہ سانتا سینترینا میں ایک عجیب و غریب آلو کاشت ہوا ہے جو انسانی پیر سے بہت زیادی مشابہت رکھتا ہے لیکن فرق صرف اتنا سا ہے کہ اس میں پانچ کے بجائے چھ انگلیاں بنی ہوئی ہیں۔

جنوبی برازیل کے صوبے سانتا سینترینا میں میاں بیوی مارلی اور پاؤلو ہیں۔ جنہوں نے اپنے گھر سے ملحق اراضی  سے ایک بہت وزنی آلو برآمد کیا ہے۔ انسانی پیر  جیسے مشابہ رکھنے والے اس آلو کا وزن کا 8 کلوگرام کے قریب ہے جس پر انسانی انگوٹھا اور بقیہ 5انگلیوں جیسے ابھار ہیں اور انگوٹھے سے آلو کی جڑیں پھوٹ رہی ہیں۔

potato resemble to human foot weight more then 7 kg.jpg

 

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں