وزیراعظم کی ترجیحات، 50لاکھ گھروں اور صحت کارڈ کے بعد "غربت مٹاؤ پروگرام"

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان 28 فروری کو قومی سطح کا "غربت مٹاو پروگرام' کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر "غربت مٹاو پروگرام"کی تیاری پر ہنگامی بنیادوں کام شروع۔

 

غریبوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی اور غربت کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کی پہلی ترجیع بن گیا، پہلے بے گھر افراد کے لئے 50 لاکھ گھر، پھر مستحق خاندانوں کے لئے ہیلتھ کارڈز، اب "غربت مٹاؤ پروگرام" کی باری آگئی۔ وزیراعظم عمران خان 28 فروری کو قومی سطح کا "غربت مٹاو پروگرام'' کا اعلان کریں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے پلان پر بریفنگ کے لئے "غربت مٹاؤ نیشنل کونسل" کا اجلاس 26 فروی کو طلب کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر "غربت مٹاؤ پروگرام" کی تیاری پر ہنگامی بنیادوں کام شروع کر دیا گیا۔ اسکیم میں آسان شرائط پر کاروباری قرض سمیت کئی طرح کی مراعات اور پیشکشیں شامل ہوں گی۔

 

وزیراعظم نے 20 فروری کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی غربت مٹاؤ پروگرام کے شیڈول سے آگاہ کیا تھا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیت المال، سوشل ویلفیئر سمیت مختلف محکموں کے روزانہ مشترکہ اجلاس ہوں گے۔ "غربت مٹاؤ پروگرام" اعلان سے قبل کابینہ اجلاس میں بھی مشاورت کی جائے گی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں