وزیراعظم ہو یا کوئی بھی آج قانون سب کے لیے برابر ہے: شہر یار آفریدی

اسلام آباد(پبلک نیوز) رکن قومی اسمبلی اور وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریارخان آفریدی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے اصول مغربی دنیا نے اپنا لئے مغربی ممالک آج ہم سے آگے ہیں، جو خود محتاج ہیں ہم ان کی تابعداری میں لگے ہوئے ہیں۔ ایک ایک روپے کا حساب عمران خان نے دیا آپ کیوں نہیں دے سکتے؟

 

قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی اور وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریارخان آفریدی نے اپنا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان اپنی اصل روح سے ہٹ گئے ہیں۔ اکتر سال اس ملک میں امراء کو ناقابل گرفت قرار دیا گیا ہے۔ مسلمانوں کے اصول مغربی دنیا نے اپنا لئے مغربی ممالک آج ہم سے آگے ہیں، جو خود محتاج ہیں ہم ان کی تابعداری میں لگے ہوئے ہیں۔ اسلامی قوانین اپنا کر مغرب ہم سے کہیں آگے نکل گیا، آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لیڈرز کی تقلید کی جاتی ہے، اپنے لیڈرز سے پوچھیں کے ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟

شہریارخان آفریدی نے کہا کہ پنجاب کے کسی تھانے اور ادرے میں چلے جائیں، ان کے حالات برے ہیں، یہ کیوں اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں؟ ایک ایک روپے کا حساب عمران خان نے دیا آپ کیوں نہیں دے سکتے؟ جو لوگ اس ملک کا ایک ایک روپیہ کھا گیے۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں نہ عمران خان نہ کیبنٹ کا کوئی ممبر، آج کوئی سندھی کارڈ تو کوئی پنجابی کارڈ استعمال کر رہا ہے، ہماری حکومت کا مقصد انسان کو عزت دینا ہے۔ آج لوگ کہتے ہیں کہ مہنگائی اور غربت برداشت کر لیں گے بس عزت چائیے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مقروض کس نے کیا؟ بھارت سمیت کئی ممالک ہم پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ کلبھوشن جادیو کی بات آئی تو ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، ملک کے اداروں کو مفلوج کر دیا گیا، آج قانون سب کے لیے یکساں ہے، کوئی بالاتر نہیں، وزیراعظم ہو یا کوئی بھی آج قانون سب کے لیے برابر ہے، پاکستانی قوم عزت چاہتی ہے، کوئی روڈز پر نکلے یا کچھ بھی کرے عمران خان کامیاب ہو گا۔ نیا پاکستان حقیقت بنے گا، عمران خان اپنے مقصد میں کامیاب ہو گا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں