آصف زرداری گرفتاری: پیپلزپارٹی کا احتجاج، کل سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

کراچی (پبلک نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر شہر قائد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ کراچی کے تمام اضلاع کے جیالے کراچی پریس کلب پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد کراچی پریس کلب پہنچ گئی۔ جیالوں کی وفاقی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی، ٹائربھی جلائے گئے۔ پیپلزپارٹی نے کل سندھ بھرمیں یوم سیاہ منانے کااعلان کر دیا۔

پارٹی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ احتجاج مکمل طور پر پُرامن ہو گا۔ متنازع فیصلوں سے جھکایا نہیں جا سکتا۔ وفاقی حکومت اپوزیشن کے خلاف کارروائیاں کر کے اپنی نااہلی چھپا نہیں سکتی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں