ایمنسٹی اسکیم پر وزیراعظم دھمکیاں دے رہے ہیں، قمرزمان کائرہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا لہجہ وزیراعظم کے منصب کے اہل نہیں۔ وہ ایمنسٹی اسکیم پر دھمکیاں دے رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کل انکوائری کمیشن بنانے کی بات کی۔ وزیراعظم آج تک ایک ہی بات کر رہے ہیں۔ تاثر دیا گیا ماضی کی حکومتیں صرف قرض لیتی رہیں۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم کو اس فضا سے باہر آنے کی ضرورت ہے۔ ایمنسٹی اسکیم پر وزیراعظم دھمکیاں دے رہے ہیں۔ کھانے پینےکی چھوٹی چھوٹی اشیامہنگی کردی گئیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں