پیپلز پارٹی نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کے خلاف نیب میں درخواست جمع کرادی

پشاور (فرخ نواز) پیپلز پارٹی نے پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے خلاف نیب میں درخواست جمع کرادی۔  نیب کے آرٹیکل نو کے تحت منصوبے کی لاگت میں اضافہ قانونی جرم اور قابل سزا ہے، ریفرنس دائر کرنے کی استدعا کردی۔

 

بس ریپڈ ٹرانسپورٹ پشاور منصوبے کے خلاف پیپلزپارٹی نیب پہنچ گئی۔ فیصل کریم کنڈی، اخونزدہ چٹان اور ہمایوں خان نے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دوہزار سترہ میں انتالیس ارب پچاس کروڑ کی لاگت سے منصوبہ شروع کیا۔

 

درخواست میں بتایا گیا کہ منصوبے کی لاگت ستر ارب سے تجاوز کر گئی۔ نیب کے آرٹیکل نو کے تحت منصوبے کی لاگت میں اضافہ قانونی جرم اور قابل سزا ہے۔ معاملے کی مکمل تحقیقات اور ریفرنس دائر کرنے کی استدعا کردی ۔

 

پیپلز پارٹی نے الزام لگایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پرویز خٹک کی قیادت میں اس منصوبے میں کرپشن کی، بی آر ٹی منصوبے کے ذریعے من پسند شخصیات کو خلاف ضابطہ نوازا گیا۔ نیب ہیڈ کواٹرز آمد پر پیپلزپارٹی رہنماوں کو سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کچھ دیر باہر ہی انتظار بھی کرنا پڑا۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں