پیپلزپارٹی کے گرینڈ افطار میں مریم نواز اور فضل الرحمان سمیت اپوزیشن رہنماؤں کی شرکت

اسلام آباد (پبلک نیوز) اسلام آباد میں چئیرمین پیپلزپارٹی کے افطار ڈنر میں مریم نواز، فضل الرحمان اور دیگر حکومت مخالف سیاستدانوں کی شرکت، سراج الحق، اختر مینگل سمیت متعدد سیاستدان شریک نہ ہوئے۔

 

ملکی معاشی صورت حال کو بہانہ بنا کر حکومت گرانے اور کرپشن بچانے کا مشن لیے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے شہر اقتدار میں بڑی سیاسی بیٹھک لگائی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ سیاسی افطار میں مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی خان، سراج الحق کو بھی دعوت دی گئی۔ مسلم لیگ ن کا وفد افطار ڈنر میں شرکت کے لیے شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں زرداری ہاؤس پہنچا، وفد میں مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے۔

 

مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان ون آن ون ملاقات تو نہ ہوئی لیکن پکوڑوں اور پھلوں کی چاٹ سے سجے دستر خوان پر حکومت گرانے کے محل بنائے گئے۔ افطار ڈنر سے قبل اپوزیشن قائدین نے مشترکہ مشاورتی اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، معاشی بحران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

افطار ڈنر میں آفتاب شیرپاؤ، اویس نورانی، لیاقت بلوچ،  سینیٹر عثمان کاکڑ  سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما شریک ہوئے، عید کے بعد تحریک،  سیاسی منظر نامے، نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں اور اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے صلاح مشورے ہوئے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں