یو ٹرن لینا ہے تو عوام  دشمن بجٹ پر لیا جائے: مشیر اطلاعات سندھ

کراچی (پبلک نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسد عمر نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے جو دعوے کیے وہ کہا ہیں؟ اسد عمر نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے جو دعوے کیے وہ کہا ہیں؟

 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سی این جی کے نرخ اور ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا۔ یو ٹرن لینا ہے تو عوام  دشمن بجٹ پر لیا جائے۔ ایسے یو ٹرنز کا اپوزیشن اور عوام خیر مقدم کریں گے۔ تحریک   انصاف عوام نہیں خواص کی جماعت ہے۔ جوش خطابت میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کل سچ بولا۔ اسد عمر نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے جو دعوے کیے وہ کہا ہیں؟

 

 

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جدوجہد کے بعد اقتدار لیا ہے تو عوام کو حقیقی ریلیف بھی دیں۔ خان صاحب تو ماضی میں عربوں کے پاکستان میں شکار پر تو تنقید کرتے تھے۔ بتایا جائے اب عرب باشندے سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں یا شکار کے لیے۔ خدارا باتیں کرنا چھوڑ دیں عوام کو کام کی ضرروت ہے۔ جمہوریت پسند ہیں ماضی میں بھی آپ کے ساتھ تھے اب بھی ہیں آئندہ بھی رہیں گے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں