'بینظیر انکم سپورٹ پروگرام' کا نام بدلنے کا معاملہ، پیپلز پارٹی شدید برہم

کراچی (پبلک نیوز) بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے پر مزاحمت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو ڈر ہے 'نئے پاکستان' والے کہیں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر نا نکال دیں۔ بلاول بھٹو کے ترجمان  بولے آمروں نے صوبائی خود مختاری چھینی، وہی کام عمران خان کرنے آئے ہیں۔

 

بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل  ہوا تو مزاحمت کریں گے۔ پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا۔ سکھر میں  گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ  نے دل کی خوب بھڑاس نکالی ان کا کہنا تھا کہ ڈر ہے 'نئے پاکستان' والے کہیں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر نا نکال دیں۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکمران کشکول اٹھا کر گھومتے ہیں، قرض لیتے وقت شرماتے نہیں مسکراتے ہیں، پھرشہنائیاں بجاتے ہیں۔

 

وزیربلدیات سندھ بھی وفاقی حکومت پر برہم ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پروگرام کا نام تبدیل نہیں کرنے دیں گے۔

 

بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ آمروں نے صوبائی خود مختاری چھینی، وہی کام عمران خان کرنے آئے ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں