پریانکا چوپڑا اور نک جانس کب منگنی کریں گے؟

ممبئی (پبلک نیوز) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جولائی میں امریکی گلوکار نک جانس سے منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا آئندہ ماہ نک جانس کےساتھ منگنی کریں گی، تاہم اس بارے انہوں نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، پریا نکا چوپڑا اور نک جانس کی پہلی ملاقات میٹ گالا میں ہوئی، اس کے بعد دونوں بھارت آئے اور یہاں پر نک جانس نے پریانکا کی فیملی سے ملاقات کی۔

نک جونس جو ان دنوں پریانکا چوپڑا کے خاندان سے ملنے کے لیے بھارت میں ہیں، انہوں نے حالیہ ملاقات کے دوران اپنی منگنی کی بات کو حتمی شکل دے دی۔

تاہم منگنی کی تقریب امریکا میں منعقد ہو گی، جہاں دونوں اداکاروں کے اہل خانہ اور انتہائی قریبی دوست شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا پہلی بار 2017 کے کانز فلمی میلے کے ’میٹ گالا‘ پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔

واضح رہے کہ ان دنوں پریانکا چوپڑا سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں دیشا پٹانی تبو اور سونیل گروور بھی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آٗئیں گے۔ اس فلم میں سلمان خان اور پریانکا چوپڑا 10 سال بعد ایک ساتھ بڑی سکرین پر نظر آئیں گے۔ ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں اور فلم آئندہ برس ریلیز ہو گی۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں