وفاقی بجٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاریاں شروع ہو گئیں

اسلام آباد (جمشید خان) وفاقی بجٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاریاں، وزارت پارلیمانی امور نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس دس جون کو طلب کرنے کی تجویز دی ہے۔عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد فوری طور پر بجٹ اجلاس طلب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

وفاقی بجٹ کو پارلیمنٹ میں تیاریاں شروع ہو گئیں ہیں۔ وزارت پارلیمانی امور نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری تیار کرنی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ دس جون کو پیش کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ اجلاس عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد بلایا جائے گا۔

 

سینیٹ کا پارلیمانی سال گیارہ مارچ کو پورا ہو گیا ہے۔ نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس طلب کرنے کی بھی سمری تیار ہو گئی ہے۔ موجودہ پارلیمانی سال میں ایوان بالا کا پہلا اجلاس پندرہ اپریل کو طلب کیا جائے گا۔ سینیٹ کا پندرہ اپریل کو بلائے جانے والا اجلاس تین مئی تک رہے گا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ پارلیمانی سال کا سینیٹ اجلاس انیس دن تک جاری رہے گا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں