عظیم صوفی بزر گ عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تیاریاں جاری

کراچی(پبلک نیوز) عظیم صوف ی بزر گ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تیاریاں کراچی میں جاری ہیں، آج سے عرس تقریبات کا باقاعدہ آغاز مزار کو غسل دے کر ہو گا۔ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ مہمان خصوصی ہوں گے۔


صوفیائے کرام کی دھرتی، سندھ میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کومنفرد مقام حاصل ہے۔ ماضی میں کراچی کے علاقے کلفٹن کے ساحل کے ٹیلے پرموجود مزار آج جدید اور قدیم طرز تعیمر کا شاہکار اور تجلیات کا مرکز ہے۔ حضرت کا اسم گرامی سیدعبداللہ کنیت ابومحمداورلقب الااشترتھا۔


آپ سیدنفس ذکیہ کے فرزند اور حضرت حسن مثنٰی کے پڑپوتے تھے۔ پانچویں پشت سے آپ کا سلسلہ نسب حضرت علی سے جا ملتا ہے۔ حضرت عبداللہ شاہ غازی مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور والد سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ والدکی ہدایت پرسندھ آئے، اور رشد و ہدایت کا سلسلہ شروع کیا۔ بارہ برس تبلیغ اسلام میں گزارے۔عباسی دور حکومت میں معرکے کے دوران شہادت پائی۔


حضرت عبداللہ شاہ غازی کے12سو88ویں عرس مبارک کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،، زائرین کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں