ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی تیاری کا سلسلہ جاری

کراچی (حمزہ گیلانی) شہر قائد میں سپرہائی وے پر قربانی کے جانوروں کیلئے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ منڈی میں تمام تر انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ مگر عوام اور بیوپاری دونوں ہی مہنگای سے پریشان ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قایم مویشی منڈی کم و بیش 800 ایکڑ اراضی پر پھیلی ہوئی ہے۔ جس میں تقریبا 28 بلاکس بنائے گئے ہیں۔ وی وی آئی پی بلاکس معروف کیٹل فارمز کیلئے بنائے گئے ہیں جہاں قربانی کے جانوروں کی قیمت تقریباً 15 لاکھ سے شروع ہو کر 4 کروڑ تک ہو گی۔ جبکہ جنرل بلاکس میں 2 لاکھ سے 5 لاکھ کے درمیان تک جانور فروخت ہوسکتے ہیں۔


دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سبب بنا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں جانور کی قیمت میں پچاس سے زائد فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ بیوپاری بھی انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اسکی قیمت میں دگنا اضافہ کردیا گیا ہے۔


اس وقت منڈی میں 30 ہزار سے زائد گائیں، بھینسیں اور تقریبا ایک ہزار بکرے پہنچ گئے ہیں۔ مویشی منڈی میں جانور کی قیمت متوسطً طبقے کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔ ہزاروں کی آمدنی والے حضرات لاکھوں روپے کا جانور خریدنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ مویشی منڈی کراچی کے باسیوں کیلئے اب صرف تفریح گاہ کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں