ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبیﷺ منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

لاہور(پبلک نیوز) ملک بھر کی طرح لاہورمیں بھی جشن عیدمیلاد النبیﷺ منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، برقی قمقموں کی مدد سے گلیوں اور بازاروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

 

عیدمیلاد النبیﷺ کے پر مسرت دن کو عقیدت و احترام سے منانے کے لئے ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی تیاریاں مکمل ہیں۔ فرزندان اسلام آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت با سعادت کے یوم کو مذہبی جوش وجذبے سے منانے کے لئے گھروں، گلیوں اور چوراہوں کو بھی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

 

جشن ولات کے موقع پر رنگ برنگی برقی روشنیوں سے سجی عمارتیں اور شاہراہیں دیکھنے والوں کے لیے انتہائی حسین نظارہ پیش کر رہی ہیں، دوسری جانب گلیوں اور گھروں کو سجانے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ دس سے پندرہ دن پہلے سجانے کا کام شروع کرتے ہیں، تاکہ بارہ ربیع الاول کا دن جوش و جزبے سے منا سکیں۔ عید میلاد النبیﷺکے پر مسرت موقع پر عقیدت مند گھروں اور مسجدوں پر چراغاں کر کے نبی کریم صلی ﷺسے اپنی عقیدت اور والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں