پی آئی اے کی عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے حج آپریشن کی تیاریاں

اسلام آباد(پبلک نیوز) پی آئی اے نے حج آپریشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔300 خصوصی اور شیڈول پروازیں 65 ہزار سے زیادہ عازمین کو حجاز مقدس پہنچائیں گی۔ قومی ایئرلائین نے پنجاب اور کے پی کے سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کرایہ مقررکر دیا۔

 

حج کی تیاریاں شروع، پی آئی اے اپنے حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320 آپریٹ کرے گی۔ 300 خصوصی اور شیڈول پروازیں 65ہزار سے زیادہ عازمین کو حجاز مقدس پہنچائیں گی۔ پی آئی اے حج آپریشن کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، سکھر اور کوئٹہ سے آپریٹ کرے گی۔

 

پی آئی اے تمام ایئرپورٹس پر عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ پی آئی اے نے سندھ اور بلوچستان کیلئے وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر حج کرایہ ایک لاکھ روپے مقرر کیا ہے۔ قومی ایئرلائین نے پنجاب اور کے پی کے سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کرایہ مقررکر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے وزارت مذہبی امور کی جانب سے مقرر حج کرایوں پر عملدرآمد کرے گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں