جے یو آئی کے آزادی مارچ کیلئے ملک بھر میں تیار یاں شروع

اسلام آباد(جمشید خان) جے یو آئی نے آزادی مارچ کے لئے تیاریاں شروع کر دی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتیں ساتھ نہ بھی دیں تو بھی جے یو آئی نے اپنے کارکنوں کا ستائےس اکتوبر کو اسلام آباد آزادی مارچ کےلئے ہدایات جا ری کردی ہیں۔

 

جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے آزادی مارچ کے لئے ملک بھر میں تیار یاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جے یو آئی نے صوبائی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ ستائیس اکتوبر کو ہونے والے آزادی مارچ کے قافلے اپنی تیاری کریں۔ جے یو آئی نے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر انتظامیہ کسی ریلی جلوس میں کوئی رکاوٹ ڈالتی ہے تو اسی جگہ پر بیٹھ کر دھرنا دیا جائے۔ دس مطالبات کو منوانے کے لئے آنے والے سندھ اور بلوچستان کے قافلوں کو اسلام آباد آنے کے لئے پچیس اکتوبر کی تجویز دی گئی ہے۔ فاصلہ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے کارکنوں کو پچیس اکتوبر کو روانہ ہونے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

خیبر پختون کے کارکنوں کو چھبیس اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ پنجاب کے قافلوں کو ستائیس اکتوبر کو اسلام آباد روانہ ہونے کی تجویز دی گئی ہے۔ سربراہ جے یو آئی(ف)مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری یا نظر بند ہونے کی صورت میں متبادل پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ گرفتاری یا نظر بندی کی صورت میں مولانا فضل الرحمن کا متبادل قیادت کرے گا۔ تاہم متبادل قیادت کا نام صغیہ راز میں رکھا جا رہا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں