بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاری آخری مرحلے میں داخل

اسلام آباد(پبلک نیوز) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی، الیکشن کمیشن نے بندیوں کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کر لیا، الیکشن کمیشن نے تمام تر حکمت عملی اور پپیر ورک بھی مکمل کر لیا۔

 

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کر لیں، حلقہ بندیوں کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق علاقے کو کویونین کونسلز اور وارڈز میں تقسیم کیا گیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں سٹے آرڈر کے باعث ابتدائی حلقہ بندیاں شائع نہیں کی جا رہی، الیکشن کمیشن حکم التواء پر 18 مارچ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں جواب جمع کروائے گا۔

 

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے ابتدائی ڈرافٹ جاری کرنے سے روکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے تمام تر حکمت عملی اور پپیر ورک بھی مکمل کر لیا۔ آئین کے تحت بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے 120 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد کے پابند ہیں۔

عطاء سبحانی  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں