آزادی مارچ کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل

اسلام آباد(جمشید خان) شہر اقتدار میں جلسہ کرنا ہے یا دھرنا؟ متحدہ اپوزیشن آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد فیصلہ کرے گی، آزادی مارچ کے آخری پڑاؤ کے لئے میدان کی تیاری بھی جاری، انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

 

آزادی مارچ اسلام آباد کو رواں دواں، مارچ کا اختتام اسلام آباد میں جلسے پر ہو گا، یا قیام طویل ہو گا۔ فیصلہ اسلام آباد پہنچنے کے بعد کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں مشاورت کریں گی، پشاور موڑ پر آزادی مارچ کے شرکاء کے لئے مختص مقام پر پہنچنے کے بعد ہی جلسے یا دھرنے کا فیصلہ کریں گی۔

 

آزادی مارچ کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ جے یو آئی دو مقامات پر آزادی مارچ کے لئے استقبالیہ کیمپ بنائے گی۔ جے یو آئی ترنول اور روات ٹی چوک پر استقبالیہ کیمپ بنائے گی۔ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی نے آزادی مارچ کےلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔ پی کے ایم پی خیمے، سیکورٹی، خوراک اور انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی۔

 

پختون خواہ ملی عوامی پارٹی اپنے ورکروں کے لئے خیمے بھی لگائے گی۔ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے چھبیس نمبر چونگی کے پاس استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا۔ اے این پی نے بھی آزادی مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہیں۔ اے این پی ترنول پر استقبالیہ کیمپ لگائے گی۔ اے این پی نے بھی اپنے کارکنوں کے کھانے اور دیگر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں