پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ذرائع

اسلام آباد (پبلک نیوز) پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے مظبوط بلدیاتی نظام لانے کے عزم کا اعادہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ سامنے آیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے طاقتور اور با اختیار بلدیاتی ادارے بنانے کی بات ہو رہی ہے۔

پبلک نیوز کے مطابق سیاسی حلقوں میں ممکنہ بلدیاتی نظام کے خدوخال پر بات شروع ہو چکی ہے۔ اس سسٹم میں کتنے درجاتی نظام قائم ہو گا۔ کون کون سے ادارے اس میں شامل ہوں گے۔ کونسے اختیارت تفویض کیے جائیں گے۔ کونسے محکمے اس سسٹم میں شامل ہوں گے۔ کیا دیہی اور شہری بلدیاتی نظام ایک جیسا ہوگا یا اس میں فرق ہوگا۔

یہ سوال بھی گردش کر رہے ہیں کہ نمائندوں کے انتخاب کا طریق کار کیا ہو گا۔ کیا یہ ادارے صرف صوبائی یا وفاقی حکومت کی فنڈنگ پر چلیں گے یا انہیں مقامی سطح پر مختلف ٹیکس یا آمدن کے دیگر ذرائع اختیار کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں