آصف زرداری کی ایف بی آر میں پیشی 10 اپریل تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد(پبلک نیوز) ایف بی آر میں سابق صدر آصف زرداری کی پیشی کا کیس، آصف زرداری کی درخواست پر پیشی 10 اپریل تک ملتوی کر دی گئی، درخواست میں آصف زرداری نے مؤقف اختیار کیا کہ 10 اپریل تک ایف بی آر کو تمام الزامات کا جواب دیا جائے گا۔

 

گاڑیوں کی مد میں ٹیکس نہ دینے کے الزام میں ایف بی آر نے سابق صدر آصف زرداری کو آج طلب کیا تھا، آصف زرداری نے پیشی ملتوی کرنے کیلئے ایف بی آر کو درخواست دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ 10 اپریل تک ایف بی آر کو تمام الزامات کا جواب دیا جائے گا۔

 

آصف زرداری کی درخواست پر ایف بی آر نے پیشی 10 اپریل تک ملتوی کر دی، ایف بی آر نے سابق صدر سے گاڑیوں کی ٹیکس کے حوالہ سے جواب طلب کیا تھا۔ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں آصف زرداری کی ملکیت میں متعدد گاڑیوں کے ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ جے آئی ٹی نے گاڑیوں کی مد میں آصف زرداری پر 3 کروڑ 70 لاکھ روپے ٹیکس نہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں