کشمیر کے حق میں بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں، صدر آزاد کشمیر

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) صدر آزاد کشمیر سردارمسعود خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کومسترد کر دیا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہ کرنے پر برطانوی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ 30 اگست کو لندن میں ہائیڈ پارک سے بھارتی ہائی کمیشن تک ریلی نکالی جائے گی۔

 

برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کومسترد کر دیا۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقدامات واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہ کرنے پر برطانوی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

صدر آزاد کشمیر سردارمسعود خان کا کہنا تھا کہ 5 اگست سے قبل دنیا بھارت کے جھوٹے بیانے کو مانتی تھی لیکن اب کشمیر کے حق میں بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ جیرمی کاربن نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں بیان دیا۔ 30 اگست کو لندن میں ہائیڈ پارک سے بھارتی ہائی کمیشن تک ریلی نکالی جائے گی۔

 

برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران حسین کا کہنا تھا کہ صدر آزاد کشمیر مسعود خان کشمیر کے معاملے پر بہترین سفیر ہیں۔ بھارتی اقدامات پر پوری دنیا کو تشویش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اب تک 4 ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتاریوں کے لیے کسی قاعدے قانون کی پابندی نہیں کی گئی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں