بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں بدل دیا، صدر آزاد کشمیر

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر دلی سے براہ راست حکومت کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ راج ناتھ سنگھ کے بیانات کیا امن کے فروغ کے بیانات ہیں۔ بھارت نے امریکی صدر کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا آغاز ہو چکا ہے۔ آنے والے دن مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ سلامتی کونسل سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر دلی سے براہ راست حکومت کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ بھارت نےمقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدل دیا ہے۔ بھارت نے امریکی صدر کو کہا کہ پاکستان سے اشتعال انگیز بیانات آ رہے ہیں۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود کا کہنا تھا کہ راج ناتھ سنگھ کے بیانات کیا امن کے فروغ کے بیانات ہیں۔ آپ نے مقبوضہ کشمیر میں کیا کچھ کیا ہے، پھر بھی کہتے ہیں کہ اشتعال انگیز بیانات دیے جا رہے ہیں۔ بھارت نے امریکی صدر کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

 

مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا آغاز ہو چکا ہے۔ تمام مغربی ممالک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاموش ہیں۔ اس مسئلے کا نتیجہ نکلنا چاہیے۔ سلامتی کونسل سے مکمل رابطے میں رہیں گے کیونکہ آنے والے دن مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں