میڈیا ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے: صدر مملکت

اسلام آباد (پبلک نیوز) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ میڈیا کی صنعت میں ارتقا کا عمل آج بھی جاری ہے۔ جدید دور میں پرنٹ میڈیا کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ میڈیا میں معلومات کے ذرائع جدید دور کے ساتھ تبدیل ہوئے ہیں۔

 

صدر ڈاکٹر عارف علوی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے زیر اہتمام  میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت اندھیروں اور مشکلات میں میڈیا نے چراغ جلایا۔ میڈیا ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ میڈیا کی صنعت میں ارتقا کا عمل آج بھی جاری ہے۔ جدید دور میں پرنٹ میڈیا کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ میڈیا میں معلومات کے ذرائع جدید دور کے ساتھ تبدیل ہوئے ہیں۔ نئی نسل کی پرنٹ میڈیا میں دلچسپی کم ہوئی ہے۔

 

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اخبارات ای پیپر کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ معاشی ترقی سے میڈیا کی ترقی بھی وابستہ ہے۔ میڈیا سے میرا تعلق اور محبت بہت پرانی ہے۔ آزاد  اور ذمہ دار میڈیا کا کسی بھی ملک میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے۔ میڈیا کو خود احتسابی کی راہ اختیار کرنی چاہیئے۔ صدر مملکت نے سینئر صحافیوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں