صدر مملکت کی کوئٹہ آمد، ہزارہ لواحقین سے ملاقات، اظہارِ ہمدردی

کوئٹہ (پبلک نیوز) صدر پاکستان مختصر دورہ پر کوئٹہ پہنچے، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ ہزار گنجی کے شہداء کے لوحقین سے تعزیت کی اور کہا جو بھی ممکن ہوگا مدد کی جائے گی، جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے مالی پیکج کی سفارش بھی کی۔

 

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی آج کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں واقع امام بارگاہ پہنچے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی مزاج پرسی کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ہے، دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو اس کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مزید کام کیا جائے گا۔

 

ہزار گنجی دھماکے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہداءکےلواحقین کےلیےمعاوضےکااعلان کیاگیاہے،شہریوں کی حفاظت کی ذمےداری ریاست کی ہے۔ انہوں ہزارہ برادری کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں