نوجوان نئے پاکستان کا خواب پورا کر سکتے ہیں: صدر مملکت

کراچی(محمد نواز ڈاہری) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عالمی مارکیت میں مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ سافٹ ایئر سے آپ تیس بلین ڈالر کما سکتے ہیں۔

 

عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ صدارتی پروگرام برائے مصنوعی ذہانت و کمپیوٹنگ کا انٹری ٹیسٹ میں شامل طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ نئی تبدیلی میں قدم رکھنے والے نوجوان اپ ہیں آج جو کچھ پڑھایا جائیگا، اسے صرف سمجھنے کی ضرورت ہے گھر بیٹھے ہی کاروبار کر سکتے ہیں۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ اس سافٹ ایئر سے آپ تیس بلین ڈالر کما سکتے ہیں، ھم دنیا میں روزگار فراہم کرنے والی ٹرین میں سوار کریں گے۔ نئے پاکستان کا خواب آپ نوجوان پورا کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول تقریب میں موجودتھے ٹیسٹ تین مرحلے میں لئے جائیں گے، جن کا آج پہلا مرحلا منعقد کیا گیا۔17452 طلباء انٹری ٹیسٹ دینے کے اہل قرار پائے گئے۔ پہلے مرحلے میں ہونے والے ٹیسٹ میں 5017 امیدوار شریک ہوئے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں