جنگ کا آغاز بھارت نے کیا اب اسے ختم ہم کریں گے، صدر آزاد کشمیر

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت طاقت سے کمشیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے۔ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے آزاد کشمیر پر حملے کی بھی دھمکی دی۔ بھارتی مظالم پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے۔ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا اب اسے ختم ہم کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت سے کمشیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے۔ خوشی ہے یہاں آزاد کشمیر کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ 8 لاکھ 80  ہزار بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر حملہ کیا۔ پاکستانی قوم نے کشمیر کا جھنڈا دل سے لہرایا۔ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ بھارت نے کشمیر اور پاکستان کی غیرت کو للکارا ہے۔ ہم بھارت کو اس کا جواب دیں گے۔

سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ بہادر کشمیری ہیں۔ 5 اگست کو بھارت نے کشمیر پر حملہ کیا۔ آج پورا مقبوضہ کشمیر جیل میں بدل دیا گیا ہے۔ بھارت نے یکطرفہ اقدام کر کے کشمیریوں کا حق چھینا۔ بھارتی فوج کشمیری بہنوں کو ذیادتی کا نشانہ بنا رہی ہے۔ نوجوانوں کو گھروں سے اُٹھایا جا رہا ہے۔ بھارتی مظالم پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے۔

 

صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہوگا۔ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکی دی۔ راج ناتھ سنگھ نے آزاد کشمیر پر حملے کی بھی دھمکی دی۔ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا اب اسے ختم ہم کریں گے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں