ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

 

واشنگٹن ڈی سی (پبلک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سے اچھے تعلقات ہیں۔ اگر دونوں ملک چاہتے ہیں تو میں مدد کے لیے تیار ہوں۔ پاک بھارت کشیدگی میں کچھ کمی آئی ہے جو دو ہفتے پہلے تھا اب ویسا نہیں ہے۔

 

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں۔ پاکستان اور بھارت سے اچھے تعلقات ہیں۔ اگر دونوں ملک چاہتے ہیں تو میں مدد کے لیے تیار ہوں۔ لگتا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں کچھ کمی آئی ہے جو دو ہفتے پہلے تھا اب ویسا نہیں ہے۔

 

 

امریکی صدر ٹرمپ کا افغان طالبان مذاکرات سے متعلق کہنا تھا کہ افغان طالبان سے مذاکرات کی منسوخی ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔ مناسب وقت پر فوج کا انخلا کریں گے۔ طالبان نے امن مذاکرات کے دوران حملے جاری رکھے جس سے مذاکرات کو دھچکا لگا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں