صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی ماریہ اسپینوزا کی پاکستان آمد، وزیرخارجہ سے ملاقات

اسلام آباد (پبلک نیوز) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا کا دورہ پاکستان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات، دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کو ایک ناگزیر پلیٹ فارم قرار دیا۔

 

صدر جنرل اسمبلی ماریہ فرنینڈا اسپینوزا  کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے متفقہ طور پر مسائل کے حل اور امن و استحکام کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کو ایک ناگزیر پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔  

 

صدر جنرل اسمبلی ماریہ فرنینڈا اسپینوزا کی وزارت خارجہ آمد ہوئی ہے۔ وزارت خارجہ میں صدرجنرل اسمبلی ماریہ اسپینوزا کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں کشمیر سمیت اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لیے  یو این سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا ہے۔

 

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فعال اور مضبوط اقوام متحدہ عالمی امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔  ہم اجتماعی کاوشوں کے فروغ سے ہی عالمی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔

حارث افضل  10 ماه پہلے

متعلقہ خبریں