بھارت جان لے پاکستان جیتی جاگتی حقیقت ہے، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: صدر مملکت

اسلام آباد (پبلک نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ طویل اور صبر آزما جنگ کے بعد دہشت گردی کو شکست دی۔ الحمداللہ پاکستان محفوظ ہے۔ اب جنگ بھوک اور افلاس کے خلاف ہے۔ پاکستانی کو ترقی کی جانب لے جانے کا وقت آ گیا۔

یوم پاکستان کے حوالے وفاقی دارالحکومت میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے بلاثبوت الزامات لگائے۔ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو سلام کرتے ہیں۔ بھارت جان لے پاکستان جیتی جاگتی حقیقت ہے۔ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

صدر مملکت نے کہا کہ طویل اور صبرآزما جنگ کے بعد دہشت گردی کو شکست دی۔ الحمداللہ پاکستان محفوظ ہے۔ اب جنگ بھوک اور افلاس کے خلاف ہے۔ پاکستان کو ترقی کی جانب لے جانے کا وقت آ گیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں