ورلڈ بینک کے صدر کی پاکستان کو معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی

واشنگٹن (پبلک نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر کی قیادت میں پاکستان کے وفد کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات، ورلڈ بینک کے ساتھ پاکستان کی جاری شراکت کی تسلسل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیر خزانہ اسد عمر کی قیادت میں پاکستان کے وفد کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوئی اور ملاقات میں اسد عمر نے ملک کی اقتصادی صورتحال سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک حکام آگاہ کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک کے ساتھ پاکستان کی جاری شراکت کی تسلسل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورلڈ بینک کے صدر نے ملک میں اصلاحات کے عمل کی تعریف کی اور عالمی بینک کی معاونت کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔


وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی مینجمنٹ ڈائریکٹر آئی ایم ایف ڈیوڈ لبٹن سے بھی ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات اور مالیاتی پیکچ کے حوالے سے بات کی گئی۔ امریکی وزیر خزانہ اور کونسل کے ارکان کے ساتھ اسد عمر کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی ملاقات ہوئی۔ عالمی کمپنیوں کے حکام سے بھی وزیر خزانہ کی سربراہی ملاقات کی گئی۔

 

ملاقات میں عالمی کمپنیوں پیپسی، کوکا کولا، پروٹرر اینڈ گیمبل، ابر اور فیس بک شامل کے حکام شامل تھے۔ کمپنیوں نے پاکستان میں مذید سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کمپنیوں کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ اسد عمر نے انہیں باور کرایا کہ وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر اس سلسلے میں اصلاحاتی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں