ڈالر کی قدر میں کمی، روپیہ مضبوط ہونا شروع ہو گیا: ملک بوستان

کراچی (پبلک نیوز) صدر پاکستان فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ روپے کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے خریداروں میں واضح کمی ہوئی ہے۔

روپے کی بے قدر اور ڈالر کی اڑانوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ڈالر بیچنا شروع کردیئے ہیں۔ گزشتہ چند روز سے ڈالر کی خریداری میں اضافہ دیکھا جارہا تھا۔ رواں ہفتے ڈالر کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 141 سے بڑھ کر 152 تک پہنچا جو اب کم ہورہا ہے۔ گزشتہ دو روز سے اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو رہی ہے۔ قوم سے اپیل کی تھی کہ ڈالر کا بائیکاٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت پانچ سے چھ روپے مزید کم ہوجائے گا۔ ڈالر کی قدر میں کمی سے روپیہ مضبوط ہو گا اور ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں